اجلاس عام میں عوام سے خطاب ،مختلف اہم شخصیات سے ملاقات پارٹی آفس میں اراکین مجلس سے گفتگو
ممبئی، 10 ؍نومبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )عبد الرحمن شاکر پٹنی نے اطلاع دی ہے کہ اکبرالدین اویسی اپنے دس روزہ دورہ پرکل ممبئی پہنچ رہے ہیں ۔پروگرام کے مطابق وہ کئی اجلاس میں عوام سے خطاب فرمائیں گے نیز کئی اہم شخصیات سے ملاقات پارٹی دفاتر میں اراکین مجلس سے گفتگو بھی پروگرام کا حصہ ہے ۔ان کا پہلا عوامی پروگرام ناگپاڑہ جنکشن پر عوام سے خطاب ہے ۔ 11 ؍نومبر کو ممبئی آمد ،12 ؍نومبر ناگپاڑہ جنکشن پر جلسہ میں عوام سے خطاب، 14 ؍پارٹی آفس کا دورہ15 ؍جلسہ قصائی واڑہ بنٹر بھون کرلا ،17 ؍نومبردرگاہ حضرت مخدوم ماہمی عصر سے مغرب کے دوران نیز بھارت نگر بہرام اور نو پاڑہ کا دورہ ۔ 18 ؍نومبر نماز جمعہ منارہ مسجد محمد علی روڈمیں۔شام پانچ بجے دھاراوی اور رات کا کھانا کپاڈیا نگر کالینا اور پائپ روڈ کرلا کا دورہ ۔19 ؍نومبر ساگر سٹی گراؤنڈ میں جلسہ عام میں عوام سے خطاب ۔